ساتویں فیفا ویمنز ورلڈ کپ کا پری کوارٹر فائنل مرحلہ کل شروع ہوگا

جمعہ 19 جون 2015 12:14

ساتویں فیفا ویمنز ورلڈ کپ کا پری کوارٹر فائنل مرحلہ کل شروع ہوگا

اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء)فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام کینیڈا میں جاری ساتویں فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا پری کوراٹر فائنل مرحلہ ہفتہ سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ہفتہ کو دو میچ کھیلے جائینگے پہلا میچ جرمنی سویڈن کی ٹیموں کے درمیان اوٹاوا میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ چین اور کیمرون کی ٹیموں کے درمیان ایڈمونٹن میں کھیلا جائیگا۔ ساتواں فیفا ویمنز ورلڈ کپ کینیڈا میں جاری ہے جس میں دنیائے فٹ بال کی ٹاپ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 26 جون سے شروع ہوگا اور سیمی فائنل مرحلہ 30 جون کو شروع ہوگا جبکہ فائنل 5 جولائی کو کھیلا جائیگا۔

وقت اشاعت : 19/06/2015 - 12:14:46