کثرت سے مہ نوشی نے 19 سالہ برطانوی فٹ بالر جیک گرئیلش کا کیرئیر داؤ پر لگا دیا

ہفتہ 20 جون 2015 12:02

کثرت سے مہ نوشی نے 19 سالہ برطانوی فٹ بالر جیک گرئیلش کا کیرئیر داؤ پر لگا دیا

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20جون۔2015ء) برطانیہ کے 19 سالہ فٹ بالر اور آسٹن ولا کے فارورڈ جیک گرئیلش کثرت شراب نوشی کے باعث بے ہوش ہوکر سڑک پر گر پڑے اور وہیں سوگئے ،ان کی سڑک پر سوئے ہونے کی تصاویر منظر عام پرآنے کے بعد آسٹن ولا کی انتظامیہ نے ان کیخلاف کارروائی کافیصلہ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

جیک گرئیلش انگلش فٹ بال سیزن ختم کے بعد چھٹیوں پر ہیں اور چند روز قبل اپنے دوستوں کے ساتھ کلب میں گئے جہاں زیادہ شراب پینے کی وجہ سے اپنے آپ پرقابو نہ رکھ سکے اور لڑکھڑاتے ہوئے سڑک پر آگئے اور گر کر سوئے رہے ،ایسے میں کسی نے ان کی تصاویر بنالیں ۔

وقت اشاعت : 20/06/2015 - 12:02:05