سپینش فٹبالرسرجیو راموس یونیسف کے سفیر بن کر کیوبا پہنچ گئے

ہفتہ 20 جون 2015 12:40

سپینش فٹبالرسرجیو راموس یونیسف کے سفیر بن کر کیوبا پہنچ گئے

ہوانا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20جون۔2015ء) سپین کے فٹبالر اور رئیل میڈرڈ کے فارورڈ سرجیوراموس یونیسف کے تحت چیریٹی ورک کیلئے کیوبا پہنچ گئے ،انہیں اقوام متحد ہ نے یونیسف کا گڈول ایمبیسڈر مقرر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

راموس نے گزشتہ روز سکول کے بچوں کیساتھ مصروف دن گزارا ،رئیل میڈرڈ کی شرٹس پہنے بچوں نے ان کوخوش آمدیدکہا اور ان کیلئے ویلکم سانگ گایا۔انگلش فٹبال سیزن ختم ہونے کے بعد تمام تر فٹبالر اپنی قومی ٹیموں کیساتھ میچز کھیل رہے ہیں یا سیر سپاٹے میں مصروف ہیں ۔ایسے وقت میں سرجیو راموس نے فلاح کے کام کو ترجیح دی اور بچوں کے پاس کیوبا پہنچ گئے ۔

وقت اشاعت : 20/06/2015 - 12:40:50