انگلش کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ کی غلطیوں سے سبق سیکھ لیا ، گریم سوان

ہفتہ 20 جون 2015 13:30

انگلش کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ کی غلطیوں سے سبق سیکھ لیا ، گریم سوان

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20جون۔2015ء) سابق انگلش سپنر گریم سوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں انگلینڈ کی کامیابی کو یادگارقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مدتوں بعد انگلش ٹیم کی غیرمعمولی کارکردگی دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی، 350 رنز کا ہدف حاصل کرنا کبھی بھی آسان نہیں رہا لیکن بیٹسمینوں نے شاندار پرفارمنس سے ٹیم کو فتح دلائی جس پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طویل عرصے بعد ٹیم کی عمدہ کارکردگی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، لگتا ہے کہ کھلاڑیوں نے غلطیوں سے سبق سیکھ لیا ہے اور وہ جان گئے ہیں کہ جارحانہ حکمت عملی اپنائے بغیر فتوحات نہیں سمیٹی جا سکتی ہیں ۔

وقت اشاعت : 20/06/2015 - 13:30:45