انڈر 20 فیفا فٹ بال ورلڈ کپ، سربیا نے برازیل کو شکست دے کر پہلی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا

ہفتہ 20 جون 2015 15:45

انڈر 20 فیفا فٹ بال ورلڈ کپ، سربیا نے برازیل کو شکست دے کر پہلی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا

آکلینڈ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جون۔2015ء ) نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلے گئے انڈر 20 فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں سربیا نے برازیل کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر پہلی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔ سربین کھلاڑی نرمانجا نے کھیل کے اضافی وقت کے اختتامی لمحات میں گول کرکے فتح دلوائی ۔ فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا اور کھلاڑیوں نے اپنے جارحانہ کھیل سے شائقین فٹ بال کو گرمائے رکھا ۔

مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر رہا اور میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے 15 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا جس میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں جس کے بعد مروجہ قوانین کے مطابق ٹیموں کو 15 منٹ کا مزید اضافی وقت دیا گیا ۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی جانب سے مضبوط دفاع کے باعث لگ رہا تھا کہ میچ کا نتیجہ پینلٹی کارنر پر ہوگا تاہم کھیل کے 117 ویں منٹ میں سربین کھلاڑیوں نے حریف ٹیم کا دفاع توڑتے ہوئے گول کردیا ۔

برازیل کی جانب سے پریرا نے ایک گول کیا ، سربیا کے ہاتھوں شکست سے برازیلین عوام کے جذبات کو یقینی طور پر ٹھیس پہنچی ہوگی کیوں کہ وہ 5 بار انڈر 20 کا عالمی چیمپئن رہ چکا ہے جب کہ اس سکی سینئر ٹیم کو بھی فٹبال کے عالمی سے سیمی فائنل میں جرمنی کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد باہر ہونا پڑا تھا ۔

وقت اشاعت : 20/06/2015 - 15:45:40