سابق برطانوی فٹبال سٹرائیکر کیری ڈکسن کو مار پیٹ کرنے پر جیل ہوگئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 20 جون 2015 15:54

سابق برطانوی فٹبال سٹرائیکر کیری ڈکسن کو مار پیٹ کرنے پر جیل ہوگئی

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20جون۔2015ء) انگلش فٹبال ٹیم اور چیلسی کے سابق کھلاڑی کیری ڈکسن کو بار میں مار پیٹ کرنے کے الزام میں 9ماہ جیل کی سزا سنا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 53سالہ سابق فٹبالر نے ڈنسٹیبل پب میں بین سکوبل نامی شخص کو سٹول سے نیچے گرانے کے بعد اس کے چہرے اور جسم پر 8مرتبہ ہاتھوں اور پیروں کی مدد سے ضربیں لگائیں جس کے بعد لیوٹن کراؤن کورٹ نے انہیں شہری کے خلاف مارپیٹ کا مجرم ٹہراتے ہوئے 9ماہ کے لیے جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجنے کا حکم سنا دیا۔

اس موقع پر پروفیشنل فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے انہیں جیل کی سزا نہ سنانے کی اپیل بھی کی گئی تاہم جج باربرا مینساہ کا کہنا تھا کہ جس طرح سے ڈکسن نے ایک عام شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا اس پر انہیں جیل بھیجا جانا ضروری ہے۔ 53سالہ کرین ڈکسن نے 1983ء سے 1992ء تک چیلسی کی جانب سے 335میچز میں 147گولز کر رکھے ہیں جب کہ انگلینڈ کی جانب سے سے انہوں نے 1985-86ء میں 8میچز کھیل کر 4گول سکور کیے تھے۔

وقت اشاعت : 20/06/2015 - 15:54:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :