دورہ بنگلا دیش،پاکستان ٹیم کا کیمپ 8جولائی سے لگے گا

منگل 1 جولائی 2025 23:18

دورہ بنگلا دیش،پاکستان ٹیم کا کیمپ 8جولائی سے لگے گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء) دورہ بنگلا دیش کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کیمپ 8جولائی سے نیشنل اسٹیڈیم میں لگے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے سے قبل پاکستان ٹیم کو فٹنس مسائل کا سامنا ہے، نائب کپتان شاداب خان، فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور وسیم جونیئر مکمل فٹ نہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی ٹیم میں لاہور قلندرز کے بائیں ہاتھ کے تیز بولر سلمان مرزا کی شمولیت کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق 10ٹی ٹونٹی کھیلنے والے بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم کی ٹیم میں شمولیت یقینی ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رئوف اسکواڈ میں ہوں گے، البتہ 3میچ نہیں کھیلیں گے۔
وقت اشاعت : 01/07/2025 - 23:18:27