انگلش فٹبال کلب چیلسی کپتان ٹیر ی چین میں فٹبال کے فروغ کیلئے سرگرم

بدھ 24 جون 2015 16:19

انگلش فٹبال کلب چیلسی کپتان ٹیر ی چین میں فٹبال کے فروغ کیلئے سرگرم

بیجنگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24جون۔2015ء) انگلش فٹبال کلب چیلسی کے کپتان اورانگلینڈ فٹبال ٹیم کے دفاعی کھلاڑی جان ٹیری نے گزشتہ روز چین کے شہر گوانگ ژ و میں ایک چیرٹی ڈنر میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جان ٹیری کوگوانگ ژوفٹبا ل ایسوسی ایشن نے فٹبال کے کھیل کے فروغ کیلئے اپنا سفیر مقرر کیا ہے اور وہ اس سلسلے میں ان دنوں چین کے دورے پر ہیں گزشتہ روز انہوں نے چیرٹی ڈنر میں شرکت کی ،سٹار فٹبالر تقریب میں شریک لوگوں کیساتھ گپ شپ کرتے رہے اور ان کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جا ن ٹیر ی کہا کہ فٹبال کا کھیل میر ی رگ رگ میں سمایا ہے اور اس کھیل کے فروغ کیلئے کام کرکے میرے شوق کی تکمیل بھی ہورہی ہے ۔

وقت اشاعت : 24/06/2015 - 16:19:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :