واحد ٹی ٹونٹی ، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 56 رنز سے ہرا دیا

بدھ 24 جون 2015 17:49

واحد ٹی ٹونٹی ، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 56 رنز سے ہرا دیا

مانچسٹر۔ 24 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء) انگلینڈ نے واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 56 رنز سے ہرا دیا۔ انگلینڈ کے جو روٹ کو عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ میزبان ٹیم کے باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کے باعث کیویز ٹیم کے چھ کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے، میچ میں انگلینڈ کی طرف سے تین جبکہ نیوزی لینڈ کی طرف سے ایک کھلاڑی نے اپنے اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کا آغاز کیا۔

انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیل کر مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بناکر کیویز کو میچ میں کامیابی کے لیے 192 رنز کا ہدف دیا۔ انگلینڈ کی طرف سے جو روٹ 68 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، کیویز کی طرف سے سانٹنر اور مک کلینگھن نے دو دو جبکہ ٹم ساؤتھی اور ہنری نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، جواب میں کیویز ٹیم 192 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 135 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کین ولیمسن 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیوڈ ویلے اور ووڈ نے تین تین، سٹوکیز نے دو جبکہ عدیل رشید نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ مانچسٹر میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو انگینڈ ٹیم کے کپتان آئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیل کر مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بناکر کیویز کو میچ میں کامیابی کے لیے 192 رنز کا ہدف دیا۔

انگلینڈ کی طرف سے جو روٹ 68 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، روئے 23، ہالیز27، بائرسٹو1، کپتان آئن مورگن 4، بیلنگ 21، جو روٹ 68 اور ویلے 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، عدیل رشید 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ کیویز کی طرف سے سانٹنر اور مک کلینگھن نے دو دو جبکہ ٹم ساؤتھی اور ہنری نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، جواب میں انگلینڈ ٹیم کے باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کے باعث کیویز ٹیم کے 6 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے اور کیویز ٹیم 192 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 135 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کین ولیمسن 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور یوں انگلینڈ کی ٹیم نے کیویز ٹیم کو واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں 56 رنز سے شکست دے دی، انگلینڈ کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیوڈ ویلے اور ووڈ نے تین تین، سٹوکیز نے دو جبکہ عدیل رشید نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جو روٹ کو میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین قرار دیا گیا۔

وقت اشاعت : 24/06/2015 - 17:49:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :