کولمبو ٹیسٹ: کھانے کے وقفے پر پاکستان نے 2وکٹیں کھو کر 70رنز بنا لیے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 25 جون 2015 11:43

کولمبو ٹیسٹ: کھانے کے وقفے پر پاکستان نے 2وکٹیں کھو کر 70رنز بنا لیے

کولمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25جون۔2015ء) کولمبو ٹیسٹ کے پہلے روز کھانے کے وقفے پر پاکستان نے 2وکٹوں کے نقصان پر 70رنز بنا لیے ہیں۔ پی سارا اوول سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت سری لنکا کے خلاف بیٹنگ شروع کی تو اوپننگ جوڑی نے ایک بار ٹیم کو مایوس کیا اور 5کے مجموعی سکور پر احمد شہزاد 1رن بنا کر پرساد کی گیند پر سنگاکارا کے ہاتھوں جکڑے گئے۔

(جاری ہے)

اظہر علی نے محمد حفیظ کے ساتھ مل کر سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا تاہم 51کے مجموعی سکور پر اظہر علی کی ہمت بھی جواب دے گئی اور وہ 26رنز بنا کر پرساد کی گیند پر چندیمل کے ہاتھوں جکڑے گئے۔ اپنا 100واں ٹیسٹ کھیلنے والے یونس خان کے لیے شرو ع کی گیندیں کھیلنا آسان ثابت نہ ہوا اور ان کے خلاف سری لنکا کا لیا گیا ریویو بھی انیس بیس کے فرق سے ناکام ہوا،یونس نے اپنی اننگز کی 20ویں گیند پر اپنا کھاتہ کھولا۔کھانے کے وقفے پر پاکستان نے 2وکٹیں کھوکر 70رنز بنائے،حفیظ 31اور یونس 2رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔ سری لنکا کی جانب سے پرساد نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

وقت اشاعت : 25/06/2015 - 11:43:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :