بھارتی خاتون کبڈی پلیئر ڈولی سنگھ پر مخالفین کا تشدد

جمعرات 25 جون 2015 14:30

بھارتی خاتون کبڈی پلیئر ڈولی سنگھ پر مخالفین کا تشدد

کانپور () بھارت کی خاتون کبڈی پلیئر ڈولی سنگھ کو مخالفین نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،ان کی ناک ٹوٹ گئی ۔ ڈولی سنگھ کے نام سے مشہور کبڈی پلیئر سنیہا سنگھ نے گزشتہ روز پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ 15جون کو جب وہ شہر سے اپنے گاؤں واپس آئیں تو 10سے 12لڑکوں نے ان کو گھر کے باہر روک کر بدتمیزی کی اور تشد د کا نشانہ بنایا،ان کو بچانے کیلئے آنیوالے گھر کے دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 2نامزد ملزمو ں اجالا ٹھاکر اور گاندھی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اوران کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی جارہی ہے ۔

وقت اشاعت : 25/06/2015 - 14:30:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :