ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ،ہالینڈ نے پاپوانیوگنی کو 85 رنز سے ہرا دیا

جمعرات 25 جون 2015 18:54

ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ،ہالینڈ نے پاپوانیوگنی کو 85 رنز سے ہرا دیا

ایمسٹل وین ۔ 25 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء) آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ میں ہالینڈ نے پاپوا نیو گنی کو 85 رنز سے شکست دے دی۔ پاپوا نیو گنی کی ٹیم 297 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 40.3 اوورز میں 212 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کیلا پالا کی نصف سنچری بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ ہالینڈ ٹیم کے کپتان پیٹرن بورن نے 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

(جاری ہے)

ایمسٹل وین میں کھیلے گئے ایونٹ کے چوتھے میچ میں ہالینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 297 رنز بنائے، کپتان پیٹربورن نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، مدثر بخاری 51 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ نورمن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پاپوا نیو گنی کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 41 ویں اوور کی تیسری گیند پر 212 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کیلاپالا کی نصف سنچری ناکافی ثابت ہوئی۔ ٹم وانڈر، سیلار اور رپٹن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

وقت اشاعت : 25/06/2015 - 18:54:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :