زمبابوے نے دورہ پاکستان کو تین ملکی سیریز میں بدلنے کی تجویز دے دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 25 جون 2015 22:12

زمبابوے نے دورہ پاکستان کو تین ملکی سیریز میں بدلنے کی تجویز دے دی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 جون 2015 ء) زمبابوے نے دورہ پاکستان کو تین ملکی سیریز میں بدلنے کی تجویز دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوے کرکٹ بورڈ نے اگست میں پاکستان کے دورہ زمبابوے کو تین ملکی ٹورنامنٹ میں تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

زمبابوے کی جانب سے دورہ پاکستان کے بعد اگست میں پاکستان کی جانب سے جوابی دورہ زمبابوے کیا جانا ہے۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورہ کو ویسٹ انڈیز کی شمولیت سے تین ملکی سیریز میں بدلنے کے حوالے سے تجویز پیش کی ہے جس پر ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

وقت اشاعت : 25/06/2015 - 22:12:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :