بنگلہ دیشی فاسٹ باولر تسکین احمد کی جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز میں شرکت مشکوک

جمعہ 26 جون 2015 14:18

بنگلہ دیشی فاسٹ باولر تسکین احمد کی جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز میں شرکت مشکوک

ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26جون۔2015ء) بنگلہ دیشی فاسٹ بالر تسکین احمد کی فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول ہوم سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی ۔

(جاری ہے)

وہ بھارت کے خلاف دوسرے ون ڈے کے دوران انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث آخری ون ڈے میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکے تھے ۔ ان کا ایم آر آئی ٹیسٹ کرایا گیا ہے اور رپورٹ آنے کے بعد ہی ان کی انجری کی نوعیت کے بارے میں معلوم ہو گا۔ اس بات کا امکان ہے کہ تسکین جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز نہ کھیل سکیں تاہم اس وقت ان کی ون ڈے سیریز میں شرکت کے بارے میں بھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

وقت اشاعت : 26/06/2015 - 14:18:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :