بنگلہ دیشی فاسٹ باؤلر تسکین احمد پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ، تین ہفتوں کیلئے ٹیم سے باہر

ہفتہ 27 جون 2015 12:31

بنگلہ دیشی فاسٹ باؤلر تسکین احمد پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ، تین ہفتوں کیلئے ٹیم سے باہر

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) بنگلہ دیش کے فاسٹ باؤلر تسکین احمد پسلی میں چوٹ لگنے کے بعد کم از کم تین ہفتوں کے لئے نہیں کھیل سکیں گے‘ بنگلہ دیش ٹیم مینجمنٹ نے بتایا ہے کہ تسکین کو 23 جون کو تربیتی مشق کے دوران اس کی بائیں طرف چوٹ لگی اور وہ اگلے روز بھارت کے خلاف تیسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ نہیں کھیل سکے۔

(جاری ہے)

ٹیم کے فزیوتھراپسٹ بازید السلام نے بتایا کہ عام طور پر ریکوری میں تین ہفتے لگتے ہیں لیکن چند معمولی انجریز میں میں کھلاڑی جلد پوری طرح فٹ ہو سکتا ہے۔

انجریز کے باعث تسکین کی جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ماہ کی ہوم سیریز کے محدود اوور کے مرحلے کے لئے شرکت غیر یقینی ہو گئی ہے۔بازید الاسلام نے کہا کہ اس امر کا بہت کم امکان ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیل سکے گا ہم اس امر کی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ اسے ایک روزہ بین الاقوامی سیریز کے لئے فٹنس حاصل کرلیں ۔

وقت اشاعت : 27/06/2015 - 12:31:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :