اب بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں ، شیو نرائن چندرپال

ہفتہ 27 جون 2015 13:35

اب بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں ، شیو نرائن چندرپال

کنگسٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27جون۔2015ء) ویسٹ انڈین بیٹسمین شیو نرائن چندرپال مزید ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں اور برائن لارا کا ریکارڈ توڑنے کیلئے انہیں محض 87 رنز درکار ہیں تو اس کے پیش نظر ان کا کہنا ہے کہ کم از کم رواں سال تو طویل فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ وہ باہر بیٹھ کر اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ کیا ہونے جا رہا ہے مگر ریٹائرمنٹ کا خیال بھی ان کے ذہن میں نہیں ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کسی ریکارڈ کے تعاقب میں نہیں اور دو ہزار پندرہ کے آخر میں ریٹائر ہو سکتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 27/06/2015 - 13:35:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :