آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2019ء میں ٹیموں کی تعداد10کرنیکا حتمی فیصلہ کر لیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 27 جون 2015 14:46

آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2019ء میں ٹیموں کی تعداد10کرنیکا حتمی فیصلہ کر لیا

باربڈوس(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27جون۔2015ء)آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2019ء میں ٹیموں کی تعداد 14سے کم کرکے 10کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق باربڈوس میں ہوئی سالانہ آئی سی سی میٹنگ میں اگلے ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 14سے کم کرکے 10کرنے کے فیصلے پر کوئی گفتگو نہیں ہوسکی جس کے بعد اب ورلڈ کپ 2019ء کے میزبان انگلینڈ اور رینکنگ میں ٹاپ 8میں موجود دیگر ٹیموں کے علاوہ اس میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے بنگلہ دیش میں شیڈول کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا ہوگا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے اس فیصلے سے آئر لینڈ کے لیے اگلے ورلڈ کپ میں حصہ لینا مزید مشکل ہوگیا ہے حالانکہ وہ اب تک کئی ٹیسٹ پلیئنگ ٹیموں کو شکست سے دوچار کر چکے ہیں جبکہ انکے علاوہ سکاٹ لینڈ، متحدہ عرب امارات اور افغانستان کو بھی یہ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا پڑے گا۔ یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2015ء کے دوران میڈیا سے گفتگو میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن کا کہنا تھا کہ وہ اگلے ورلڈ کپ کے لیے براڈکاسٹرز کے ساتھ 10ٹیموں کی شرکت کے حوالے سے حتمی نتیجے پر پہنچ چکے ہیں،ہمیں محض خانہ پوری کے لیے ایسوسی ایٹ ٹیموں کو ورلڈ کپ نہیں کھلانا چاہیئے بلکہ ایک ایسا نظام وضح کر نا چاہیئے جس کے نتیجے میں شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے میں ملے۔

وقت اشاعت : 27/06/2015 - 14:46:35