کوپا امریکہ کپ : پیراگوئے نے فیورٹ برازیل کو پنلٹی شوٹ آوٹ پر ہرا دیا

اتوار 28 جون 2015 11:12

کوپا امریکہ کپ : پیراگوئے نے فیورٹ برازیل کو پنلٹی شوٹ آوٹ پر ہرا دیا

سان تیاگو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28جون ۔2015ء ) چلی میں جاری کوپا امریکہ فٹبال کپ میں پیراگوئے نے برازیل کو پینلٹی شوٹ آؤٹ میں تین کے مقابلے چار گول سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا ہے ۔ اس فتح کے بعد پیراگوئے یکم جولائی کو ارجنٹینا سے سیمی فائنل میں مدِ مقابل ہو گا۔ مانچسٹر سٹی کے سابق سٹرائیکر روبینیو نے 15 ویں منٹ میں ڈینی ایلوس کے کراس پر گول کر کے برازیل کو ایک صفر کی سبقت دلا دی ۔

میچ کے دوسرے ہاف میں برازیل کے کھلاڑی تھیاگو سلوا کی غلطی کا پیرگوائے کے ڈیرل گونزالیز نے فائدہ اٹھاتے ہوئے گول کر کے میچ برابر کر دیا ۔ دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی کوشش کی تاہم کھیل کے اختتام پر میچ ایک سے برابر رہا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ برازیل نے پینلٹی شوٹ آؤٹ پر پہلے دو مواقع ضائع کر دیے جبکہ گونزالیز نے پھر سے گول کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس شکست نے گذشتہ سال فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جرمنی کے ہاتھوں برازیل کی ایک کے مقابلے سات گول سے شکست کے بعد برازیل کو ابھرنے کا موقع نہیں دیا ۔ 8 بار کے کوپا کپ چیمپیئن برازیل نے 2007ء سے اس ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل نہیں کی ہے جبکہ پیراگوئے کے پاس 1979ء کے بعد پہلی بار ٹرافی حاصل کرنے کا موقع ہے۔ پیراگوئے اور ارجنٹینا کے درمیان یکم جولائی کو پہلا سیمی فائنل ہوگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میزبان ملک چلی اور پیرو کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ فائنل چار جولائی کو سان تیاگو میں ہوگا۔

کوپا امریکہ کپ : پیراگوئے نے فیورٹ برازیل کو پنلٹی شوٹ آوٹ پر ہرا دیا
وقت اشاعت : 28/06/2015 - 11:12:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :