پاک سری لنکا دوسرا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ‘ سری لنکا کو جیت کیلئے 153 رنز ‘ پاکستان کو 10وکٹیں درکار

اتوار 28 جون 2015 16:50

پاک سری لنکا دوسرا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ‘ سری لنکا کو جیت کیلئے 153 رنز ‘ پاکستان کو 10وکٹیں درکار

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) پاکستان اور سری لنکا کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا‘ کولمبو ٹیسٹ کے آخری روز سری لنکا کو جیت کے لئے 153 رنز جبکہ پاکستان کو 10وکٹیں درکار ہوں گی‘ کولمبو ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 329رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی‘ قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کیریئر کی نویں سنچری سکور کی‘ پاکستان کی جانب سے اظہر علی 117‘ احمد شہزاد 69‘ یونس خان 40 اور اسد شفیق27 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے‘ سری لنکا کی جانب سے دہمیکا پرساد نے 4،اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کر نے والے چیمیرا نے 3،انجیلو میتھیوز نے 2اور رنگنا ہیراتھ نے ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔

تفصیلات کے مطا بق اتوار کو کولمبو ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے دوسری نامکمل اننگز2 کھلاڑی آوٴٹ 171 رنز پر شروع کی تو اسکور میں31 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد یونس خان 40رنز بنا کر سری لنکن کپتان اینجلو میتھوز کی گیند پر آوٴٹ ہوگئے۔

(جاری ہے)

یونس خان اپنے 100ویں ٹیسٹ کو یادگار بنانے میں ناکام رہے، پہلی اننگز میں 6 اور دوسری اننگز میں 40رنز بنائے۔قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کے علاوہ کوئی بھی بلے باز وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھیر سکا،اور ایک کے بعد ایک کھلاڑی پویلین لو ٹتا رہا،مصباح الحق22 ، اسد شفیق27،سرفراز احمد 16،یاسر شاہ صفر،جنید خان 3اور وہاب ریا ض 6رنز بنا کر آؤٹ ہوئے بھی نمایاں کارکردگی نہ دکھاسکے۔

گال ٹیسٹ کے ہیرو سرفرازاحمد سولہ رنز بناکرپویلین لوٹ گئے،اظہرعلی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کیرئیر کی نویں سنچری بنائی۔اظہرعلی117رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے، اظہر کے آؤٹ ہوتے ہی پوری ٹیم329رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی، سری لنکا کی جانب سے دہمیکا پرساد نے 4،اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کر نے والے چیمیرا نے 3،انجیلو میتھیوز نے 2اور رنگنا ہیراتھ نے ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔پاکستانی ٹیم نے سری لنکا کو جیت کے لئے 153رنز کا ٹارگٹ دیا مگر بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا جو بعد ازاں ختم کردیا گیا۔ چوتھے روز بارش کی وجہ سے صرف 59 اوورز کھیلے جاسکے۔

وقت اشاعت : 28/06/2015 - 16:50:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :