کولمبو ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ ، سری لنکا پر جرمانہ عائد

منگل 30 جون 2015 23:13

کولمبو ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ ، سری لنکا پر جرمانہ عائد

کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30جون ۔2015ء ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ پر سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز سمیت کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کر دیا ہے ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے برطانوی میچ ریفری کرس براڈ نے یہ جرمانہ ہدف سے ایک اوور کم پھینکنے پر عائد کیا ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی نے منگل کو ایک جاری بیان میں واضح کیا کہ میتھیوز کو میچ فیس کا بیس فیصد جبکہ باقی ٹیم ارکان کو دس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ۔ کرس براڈ کے مطابق میتھیوز نے جرمانہ تسلیم کیا ہے لہذا معاملے کی باضابطہ سماعت کی ضرورت نہیں پڑی ۔ یاد رہے کہ اس میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو سات وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی ۔

وقت اشاعت : 30/06/2015 - 23:13:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :