سری لنکا اور پاکستان کے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا
جمعرات 2 جولائی 2015 11:46
پالے کیلی ۔ 02 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریزکا تیسرا اور آخری میچ جمعہ سے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم پالے کیلی میں شروع ہوگا۔ میچ صبح پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے پالے کیلی میں شروع ہوگا۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 11جولائی کو دمبولا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، اس کے بعد چار ون ڈے کرکٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہونگے، دوسرا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جو 15جولائی کو 2 بجے پالے کیلی سٹیڈیم میں شروع ہوگا، تیسرا میچ 19جولائی کو آر پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 22 جولائی کو آر پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا اور پانچواں اور آخری میچ 26 جولائی کو مہندا راجا پاکسے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کراچی ، لاہور اور ملتان نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی
-
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا