- Home
- Sports
- News
- انگلینڈ کا آسٹریلیا کے خلاف کارڈف میں ہونے والے پہلے ایشز ٹیسٹ کے لیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان ..
انگلینڈ کا آسٹریلیا کے خلاف کارڈف میں ہونے والے پہلے ایشز ٹیسٹ کے لیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان
جمعرات 2 جولائی 2015 12:34
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف کارڈف میں ہونے والے پہلے ایشز ٹیسٹ کے لیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں عادل راشد اور اسٹیفن فن کو شامل کر لیا گیا ہے۔عادل راشد نئے کوچ ٹریور بیلس کے ساتھ ٹریننگ کیمپ پر اسپین جانے والے گروپ کا حصہ نہیں تھے تاہم نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز اور پھر یارکشائر کیلئے فائنل میچ میں چار وکٹوں کی شاندار کارکردگی نے ان کی ٹیم میں شمولیت کی راہ ہموار کی۔
عادل راشد نے ابھی تک کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا اور ان کا ٹیم میں شمولیت کیلئے ساتھی اسپنر معین علی سے سخت مقابلہ ہے تاہم انگلش ٹیم نے عندیا دیا کہ دونوں اسپنرز کو ساتھ بھی کھلایا جا سکتا ہے۔آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ آئندہ جمعرات سے کارڈف میں کھیلا جائیگا جہاں کا موسم فی الحال خاصا گرم ہے اور پچ اور موسم بہتر نہ ہونے کی صورت میں انگلینڈ دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتر سکتا ہے۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کراچی ، لاہور اور ملتان نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی
-
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا