امریکہ کا سوئس حکومت سے فیفا کے سات عہدیداروں کو حوالے کئے جانے کا مطالبہ

جمعرات 2 جولائی 2015 14:13

امریکہ کا سوئس حکومت سے فیفا کے سات عہدیداروں کو حوالے کئے جانے کا مطالبہ

جنیوا ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) امریکہ نے سوئس حکومت سے فٹ بال کے عالمی فیڈریشن کے سات عہدیداروں کو حوالے کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

یورپی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی حکومت کی جانب سے جمعرات کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی طرف سے فٹ بال کے عالمی فیڈریشن (فیفا) کے سات عہدیداروں کی حوالگی کیلئے رابطہ کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق ان افراد کو کرپشن کے الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات کا علم نہیں ہو سکا۔

وقت اشاعت : 02/07/2015 - 14:13:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :