نیمار جونیئر کوپا امریکہ کپ کاغم بھول کر زندگی انجوائے کرنے لگے

اتوار 5 جولائی 2015 12:28

نیمار جونیئر کوپا امریکہ کپ کاغم بھول کر زندگی انجوائے کرنے لگے

ریوڈی جنیرو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5جولائی ۔2015ء ) برازیلین فٹبالر نیمار جونیئر کوپاامریکہ میں برازیل کی شکست اور خود پر 4 میچز کی پابندی کو بھول کر زندگی انجوائے کرنے لگے ہیں ، وہ ان دنوں اپنے دوستوں کے مختلف قسم کے حلیے بنا کر سیرسپاٹوں میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

23 سالہ فٹبالر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے دوستوں کیساتھ لی گئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ کسی جنگلی قبیلے کے باسی کا روپ دھارے نظر آرہے ہیں ۔ایک اور تصویر میں برازیل فٹبال کے ہیرو بڑا ہیٹ لیے اور نقلی داڑھی ،مونچھیں اوربھنویں لگائے عجیب وغریب شکل بناکر پوز دے رہے ہیں ۔

وقت اشاعت : 05/07/2015 - 12:28:57