پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ زمبابوے کا دورہ کرے گی

پیر 6 جولائی 2015 13:38

پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ زمبابوے کا دورہ کرے گی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ زمبابوے کا دورہ کرے گی۔ 30 روزہ ٹور میں میزبان اورویسٹ انڈیزسے سہ فریقی ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔ زمبابوے کیخلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی ہوگی۔پاکستان کرکٹ ٹیم اگست میں زمبابوے کادورہ کرے گی۔ ایک ماہ کے دورے میں میزبان ٹیم اورویسٹ انڈیز کی شمولیت سے سہ فریقی ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈبل لیگ کی بنیاد پرہونے والی سیریزمیں پاکستان ٹیم زمبابوے اورویسٹ انڈیز کیخلاف دو،دو میچز کھیلے گی۔ جس کے بعد دوبہترین ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلاجائے گا۔ مجموعی طور پرسہ فریقی سیریز میں سات ون ڈے میچزکھیلے جائیں گے۔ سیریز کی تاریخوں کا فیصلہ زمبابوے کرکٹ کریگا۔ توقع ہے کہ سیریز اگست کے آخری اورستمبر کے پہلے ہفتے میں کھیلی جائے گی۔قومی ٹیم سہ فریقی سیریز کے بعد میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم پہلی بارتین میچوں پر مبنی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی۔ سیریزاگلے سال بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں کا حصہ ہوگی۔

وقت اشاعت : 06/07/2015 - 13:38:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :