زمبابوے کو اسکی سرزمین پر شکست دینگے،اجنکیا راہانے

منگل 7 جولائی 2015 11:57

زمبابوے کو اسکی سرزمین پر شکست دینگے،اجنکیا راہانے

ہرارے۔07جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) زمبابوے اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 10 جولائی کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم دورہ زمبابوے میں تین ون ڈے اور دو ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بھارتی ٹیم نوجوان بلے باز اجنکیا راہانے کی قیادت میں میدان میں اترے گی، نوجوان بلے باز اور قائم مقام کپتان اجنکیا راہانے نے کہا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ ہے اور زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایس دھونی سمیت سینئر کھلاڑی کی کمی ضرور محسوس ہوگئی تاہم انہوں نے کہا کہ اس کا ٹیم کی کارکردگی پر اثر نہیں ہونے دینگے، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کو اس کی سر زمین پر شکست دے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی نے مستقل کپتان ایم ایس دھونی کو آرام کا موقع دیا ہے جس کی وجہ سے راہانے کپتانی کے فرائض انجام دیں گی۔

بھارتی ٹیم کو ویرات کوہلی اور سریش رائنا کی بھی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا ون ڈے 12 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 14 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ دو ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 17 جولائی اور دوسرا 19 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 07/07/2015 - 11:57:00