پہلا ون ڈے، زمبابوے کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنیکا فیصلہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ جولائی 11:51

پہلا ون ڈے، زمبابوے کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنیکا فیصلہ

ہرارے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10جولائی۔2015ء) تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں زمبابوے نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

زمبابوین کپتان ایلٹن چگمبھرا کا کہنا تھا کہ پچ میں نمی موجود ہے اور ان کے باؤلرز اس کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ بھارتی کپتان اجنکے رہانے کا کہنا تھا کہ وہ بھی پہلے فیلڈنگ کر ناچاہتے تھے تاہم اب ان کے بلے بڑا سکور کھڑا کرنے کی کوشش کریں گے۔

وقت اشاعت : 10/07/2015 - 11:51:39

Your Thoughts and Comments