آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی 20 کوالیفائنگ راؤنڈ، سکاٹ لینڈ اور افغانستان نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

جمعہ 10 جولائی 2015 15:33

آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی 20 کوالیفائنگ راؤنڈ، سکاٹ لینڈ اور افغانستان نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

ایڈنبرگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جولائی۔2015ء) آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے میچ میں سکاٹ لینڈ نے متحدہ عرب امارات کو 9وکٹوں سے شکست دے دی ،109رنز کا ہدف سکاٹ لینڈ نے 10ویں اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا ،مونسی 62رنز ناٹ آؤٹ میچ وننگز انگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ایڈنبرگ میں جاری کوالیفائنگ میچ سکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا متحدہ عرب امارات کی ٹیم 18.1اوورز میں 109 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی فیضان آصف 17، محمد نوید نے 19رنز بنا کر نمایاں رہے ،دیگر کھلاڑیوں میں امجد علی اور شہزاد نے 14,14رنز کی اننگز کھیلی 6کھلاڑی ڈبل فیگر کراس نہ کرسکے ۔

سکاٹ لینڈ کی جانب سے ایم آر واٹ نے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

(جاری ہے)

109رنز کا ہدف سکاٹ لینڈ نے باآسانی 100اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا مونسی 62رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے کوئٹزر نے 39رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے واحد وکٹ محمد نوید نے حاصل کیا ۔ دوسرے کوالیفائنگ میچ میں افغانستان نے نیدر لینڈ کو 32رنز سے شکست دی ،نیدر لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو اسے کافی مہنگا پڑا افغانستان نے مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 162رنز کا بڑا ہدف مقرر کردیا ، سمیع اللہ شنواری 44، محمد نبی اور نبی اللہ زردان 33,33رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ، نوروز مینگل نے 27رنز کی اننگز کھیلی جبکہ 5کھلاڑی ڈبل فیگر کراس نہ کرسکے ۔

162رنز کے ہدف میں نیدر لینڈ کی پوری ٹیم 19.4اوورز میں 130رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اس طرح افغانستان نے 32رنز سے فتح حاصل کرلی ۔ نیدر لینڈ کی جانب سے کوپر 36 جبکہ بریسی اور سوارٹ نے 18,18رنز بنائے مگر ٹیم کو جیت سے ہمکنار نہ کراسکے ۔ افغانستان کی جانب سے زردان اور شریف الدین زردان نے 3,3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد نبی نے 2وکٹیں حاصل کیں

وقت اشاعت : 10/07/2015 - 15:33:16