جنوبی افریقی پیسر کیگیسو ربادا ڈبیو ون ڈے میچ میں ہیٹرک کرنیوالے دوسرے بولر بن گئے

جمعہ 10 جولائی 2015 21:21

جنوبی افریقی پیسر کیگیسو ربادا ڈبیو ون ڈے میچ میں ہیٹرک کرنیوالے دوسرے بولر بن گئے

میرپور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10جولائی ۔2015ء ) جنوبی افریقہ کے نوجوان فاسٹ بائولر کگیسو رابادا نے اپنے پہلے ہی ون ڈے میں بنگلا دیش کے خلاف ہیٹ ٹرک کرکے یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے بائولر بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کیگیسو ربادا نے دوسرے اوور کی آخری تین گیندوں پر بالترتیب تمیم اقبال، لٹن داس اور محمود اللہ کو پویلین بھیج کر پہلے ہی ایک روزہ میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے بائولر ہیں۔ اس سے قبل بنگلا دیشی بولر تیج الاسلام نے زمبابوے کے خلاف ہیٹ ٹرک کرکے یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے بولر کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

وقت اشاعت : 10/07/2015 - 21:21:42