رابن وین پرسی مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑ کر فینرباچے میں شامل ہوگئے

ہفتہ 11 جولائی 2015 12:12

رابن وین پرسی مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑ کر فینرباچے میں شامل ہوگئے

مانچسٹر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11جولائی۔2015ء) ہالینڈ کے فٹبالر اورمانچسٹر یونائیٹڈ کے فارورڈ رابن وین پرسی نے انگلش فٹبال کلب کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، وہ مانچسٹر یونائیٹڈ کو چھوڑ کر ترکی کے کلب فینر باچے کا حصہ بنیں گے ،ان کے تبادلے کے سلسلے میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور فینر باچے کلب کے آفیشلز کے مذاکرات مکمل ہوگئے ،رابن وین پرسی 2لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ فی ہفتہ وصول کرینگے ۔

(جاری ہے)

ان کی جگہ بائرن میونخ سے باسٹین شوانسٹایگر انگلش کلب کا حصہ بنیں گے ۔پرسی رواں ہفتے استنبول روانہ ہونگے۔

وقت اشاعت : 11/07/2015 - 12:12:08