ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائینگ راؤنڈ میں کینیا اور نیدر لینڈ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

ہفتہ 11 جولائی 2015 18:42

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائینگ راؤنڈ میں کینیا اور نیدر لینڈ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

ایڈن برگ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائینگ راؤنڈ میں کینیا اور نیدر لینڈ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔ تفصیلات کے مطابق سکاٹ لینڈ اور آئر لینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا کوالیفائینگ راؤنڈ کے آٹھویں میچ میں نیدر لینڈ نے سکاٹ لینڈ کو 32 رنز سے شکست دی ۔

(جاری ہے)

نیدر لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے ۔

جواب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم 19.5 اوورز میں 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جبکہ دوسرے کوالیفائینگ راؤنڈ کے نویں میچ میں کینیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اومان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی ، کینیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے جواب میں اومان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز ہی بنا سکی ۔

وقت اشاعت : 11/07/2015 - 18:42:05