دوسرا ون ڈے ، بھارت نے زمبابوے کو 62رنز سے شکست دے کر سیریز2-0 سے جیت لی

اتوار 12 جولائی 2015 20:51

دوسرا ون ڈے ، بھارت نے زمبابوے کو 62رنز سے شکست دے کر سیریز2-0 سے جیت لی

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جولائی۔2015ء) بھارت نے زمبابوے کو تین ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں 62رنز سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی،تفصیلات کے مطابق زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 271رنز بنائے،بھارت کی جانب سے مرلی وی جے 72،اجنکیا ریحانے 63،رائیڈو 41اور مینوج ٹیواری نے 22رنز بنائے،۔

(جاری ہے)

زمبابوے کی جانب سے لیولی مارچ ضبہ نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،272رنز کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 49اوورز میں 209رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، زمبابوے کی جانب سے چیبابوا 72 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، بھارت کی جانب سے دنیشور کمار نے چار ،ککرنی ، ابچن سنگھ،سٹیورڈ بنی اور پٹیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، بھارت کی جانب سے 72رنز بنانے والے مرلی وی جے کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 14جولائی کو کھیلا جائے گا۔ایک روزہ سیریز کے بعد 2میچوں پر مشتل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 17اور آخری ٹی ٹوئنٹی 19جالائی کو کھیلا جائے گا

وقت اشاعت : 12/07/2015 - 20:51:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :