بنگلہ دیشی بلے باز تمیم اقبال کو کندھا مارنیوالے افریقی کرکٹر روسوو قصور وار قرار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 13 جولائی 2015 12:28

بنگلہ دیشی بلے باز تمیم اقبال کو کندھا مارنیوالے افریقی کرکٹر روسوو قصور وار قرار

ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13جولائی۔2015ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے دوسرے ون ڈے میں بنگلہ دیشی بلے باز تمیم اقبال کو کندھا مارنیوالے جنوبی افریقی کرکٹر رائیلی روسوو کو آئی سی سی قوانین توڑنے کا قصور وار قرار دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے مابین اتوار کو کھیلے گئے دوسرے مقابلے میں جب بنگالی اوپنر تمیم اقبال پروٹیز پیسر ربادا کی گیند پر بولڈہونے کے بعد پوویلین واپس جارہے تھے تو روسوو نے انہیں قریب سے گزرتے ہوئے جان بوجھ کر بایاں کندھا مارا،اوپنر نے فوری طور پر امپائرز کی توجہ کی اس واقعے کی جانب دلائی کیوں کہ وہ گیند اٹھانے کے چکر میں روسوو کی یہ حرکت نہیں دیکھ سکے تھے۔

روسوو کی اس حرکت پر آئی سی سی نے انہیں قصور وار قرار دیدیا ہے اور آئی سی سی کی جانب سے منگل کو ان کی سزا کا اعلان کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب روسوو کے ٹیم میٹ فرحان بہاردین کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں روسوو نے کوئی قابل اعتراض حرکت نہیں کی ہے۔

وقت اشاعت : 13/07/2015 - 12:28:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :