نشے میں دھت گاڑی چلانے پر آسٹریلوی پلیئر جیمز فالکنر پر 4میچوں کی پابندی عائد
منگل 14 جولائی 2015 20:45
ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء) آسٹریلیا نے ورلڈ کپ 2015 فائنل کے مین آف دی میچ جیمز فالکنر پر چار میچوں کی پابندی عائد کردی ہے۔ان دنوں انگلینڈ میں لنکا شائر کاوٴنٹی کی نمائندگی کرنے والے فالکنر مانچسٹر میں شراب کے نشے میں گاڑی چلاتے ہوئے ٹکر کر بیٹھے، اس موقع پر ان کے ساتھ تسمانیہ میں ان کے ساتھی کھلاڑی ٹم پین بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ٹیسٹ میں ان کے جسم میں الکہل کی مقررہ حد سے دگنی مقدار موجود تھی۔انہوں نے رات پولیس کی حراست میں گزاری اور انہیں 21 جولائی کو عدالت کا سامنا کرنا ہے تاہم آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے بورڈ کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آل راوٴنڈر کو معطل کردیا ہے۔ان پر چار انٹرنیشنل میچ کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اس لحاظ سے وہ آئرلینڈ خلاف میچ کے ساتھ ساتھ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور دو انٹرنیشنل میچز نہیں کھیل سکیں گے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم کے معاملے پر خود سے منسوب سخت بیان کی تردید کردی
-
گیل مونفلس میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے
-
انگلش پریمیئر لیگ ، بورن مائوتھ،کرسٹل پیلس،ایورٹن اور مانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے
-
کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور پنجاب کنگز کی ٹیموں کے مابین انڈین پریمیئر لیگ کاواحد میچ کل کھیلا جائے گا
-
چوتھے ٹی ٹونٹی میں رنز کے انبار لگنے کا امکان
-
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں کل بروزجمعہ کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا