تیسرا ون ڈے ، بھارت نے زمبابوے کو 83رنز سے شکست دیکر وائٹ واش مکمل کرلیا

منگل 14 جولائی 2015 22:07

تیسرا ون ڈے ، بھارت نے زمبابوے کو 83رنز سے شکست دیکر وائٹ واش مکمل کرلیا

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء) بھارت نے زمبابوے کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 83رنز سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کرلیا ،276رنز کے جواب میں زمبابوین ٹیم 42.4اوورز میں 193رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔چیبابا 82رنز بنا کرنمایاں رہے ، چیک باوا نے 27رنز بنائے ،5کھلاڑی ڈبل فیگر کراس نہ کرسکے ، بھارت کی جانب سے بینی نے 3، شرما اور ہربجھن سنگھ نے 2,2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

(جاری ہے)

،اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو بھارت نے مقررہ اوورز میں 5وکٹو ں کے نقصان پر 276رنز بنائے ، ابتدائی وکٹیں جلدی گرنے کے باوجود مڈل آرڈر پلیئرز کی عمدہ بیٹنگ یادیو نے 12چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 105رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کے ٹوٹل میں اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ،مکیش پانڈے نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 71رنز بنائے ، اوتھاپا 31، کپتان اجیکنا رائنے 15،وجے 13رنز بنا سکے ۔

زمبابوے کی جانب سے میڈزیوا نے 2،چبابابا اور مسکدازا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جادیو کو سنچری سکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ سیریز کا بہترین کھلاڑی بھارت کے یادیو کو قرار دیا گیا ۔ فتح کے ساتھ ہی بھارت نے سیریز 3-0سے وائٹ واش فتح حاصل کرلی

وقت اشاعت : 14/07/2015 - 22:07:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :