پاکستان ، سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج دوپہر کھیلا جائے گا

بدھ 15 جولائی 2015 11:08

پاکستان ، سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج دوپہر کھیلا جائے گا

پالی کیلے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15جولائی۔2015ء) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا ، پاکستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے اور گرین شرٹس کے پاس اپنی برتری کو دوگنا کرنے کا سنہری موقع موجود ہے ۔

(جاری ہے)

دمبولا میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے محمد حفیظ کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکا کو آسانی سے شکست دی تھی ، پاکستان اور سری لنکا کے کپتانوں نے میچ میں اپنی اپنی کامیابی کے دعوے کئے ہیں ۔

وقت اشاعت : 15/07/2015 - 11:08:58