آسٹریلوی وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن کی دوسرے ایشز ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

بدھ 15 جولائی 2015 11:49

آسٹریلوی وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن کی دوسرے ایشز ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) آسٹریلین وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن کی آج جمعرات سے لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے ایشز ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ ہیڈن نے آسٹریلین ٹیم کے ساتھ پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا اور پویلین میں بیٹھے نظر آئے جس کے بعد قیاس آرائیاں ممکنہ طور پر وہ ذاتی وجوہات کی وجہ سے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہ کر سکیں۔

(جاری ہے)

قابل ذکر امر یہ کہ اس دوران چیف سلیکٹر راڈ مارش متبادل وکٹ کیپر پیٹر نیول کے ساتھ گفتگو کرتے نظر آئے ہیڈن کی غیرموجوگی میں 29 سالہ وکٹ کیپر نیول اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔نیول ویسٹ انڈیز روانہ ہونے والے 17 رکنی آسٹریلین اسکواڈ کا حصہ تھے اور اس وقت بھی ٹیم کے ساتھ لارڈز میں موجود ہیں۔تاہم آسٹریلین فاسٹ باوٴلر پیتر سڈل نے ان قیاس ا آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیڈن دوسرے ٹیسٹ کیلئے دستیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہیڈن بالکل ٹھیک ہیں اور انہوں نے صرف آرام کیا کیونکہ ہم بہت عرصے سے گھروں سے دور ہیں۔

وقت اشاعت : 15/07/2015 - 11:49:49