دوسرا ون ڈ ے:پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 15 جولائی 2015 13:38

دوسرا ون ڈ ے:پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پالی کیلے(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15جولائی۔2015ء) 5ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کپتان اظہرعلی کا کہنا تھا کہ پالی کیلے کی پچ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے اور ان کی ٹیم زیادہ سے زیادہ سکور کرنے کی کوشش کر ے گی،انہیں سری لنکن ٹیم کی خوبیوں اور خامیوں کا علم ہے اور ان کی ٹیم حریف کو آسان نہیں لے گی۔ پہلے میچ میں محمد حفیظ کی آل راؤنڈ پرفارمنس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹیم کو اپنا 100فیصد دے رہے ہیں۔سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کا کہنا تھا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے۔

وقت اشاعت : 15/07/2015 - 13:38:18