کوشل پریرا نے پاکستانی باؤلرز کو سنتھ جے سوریا کی یاد دلا دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 15 جولائی 2015 21:48

کوشل پریرا نے پاکستانی باؤلرز کو سنتھ جے سوریا کی یاد دلا دی

پالی کیلے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15جولائی ۔2015ء ) نوجوان سری لنکن کوشل پریرا نے پاکستانی باؤلرز کو سابق لنکن بلے باز سنتھ جے سوریا کی یاد دلا دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پالی کیلے میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں 24سالہ اوپننگ بلے باز نے پاکستانی باؤلرز کی دل کھول کر تے ہوئے محض 17گیندوں پر11چوکوں اور 1چھکے کی مدد سے نصف سنچری سکور کر کے ملکی ریکارڈ برابر کر دیا،وہ 68رنز بنا کر محمد عرفان کا شکار بنے ۔

پریرا کے آئیڈل اورسابق سری لنکن کپتان و اوپنر سنتھ جے سوریا نے 7اپریل 1996ء کو سنگاپور کے مقام پر وقار یونس ، عاقب جاوید اور ثقلین مشتاق پر مشتمل پاکستانی باؤلنگ اٹیک کے خلاف محض 17گیندوں پر نصف سنچری کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا جسے حال ہی میں جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈیویلیئرز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جوہانسبرگ میں کھیلے گئے ون ڈے میں 1گیند سے بہتر کیا ہے ۔

وقت اشاعت : 15/07/2015 - 21:48:08