لیول ٹو کبڈی کوچنگ کورس آئندہ ماہ اسلام آباد میں شروع ہوگا، رانا محمد سرور

جمعہ 17 جولائی 2015 12:17

لیول ٹو کبڈی کوچنگ کورس آئندہ ماہ اسلام آباد میں شروع ہوگا، رانا محمد سرور

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جولائی۔2015ء)پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل کبڈی کوچنگ کورس آئندہ ماہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور نے بتایا کہ کوچنگ کورس میں 40 سے زائد ملکی اور غیر ملکی کوچز شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوچنگ کورس میں نئے کوچز کو کبڈی کے جدید قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا اور یہ کورس 6 روز تک جاری رہے گا۔

وقت اشاعت : 17/07/2015 - 12:17:37