لارڈز ٹیسٹ کا پہلا دن آسٹریلیا کے کرس راجرز اور سٹیو سمتھ کے نام

جمعہ 17 جولائی 2015 13:01

لارڈز ٹیسٹ کا پہلا دن آسٹریلیا کے کرس راجرز اور سٹیو سمتھ کے نام

لارڈز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جولائی۔2015ء) انگلینڈ اور آسٹریلیا کے لارڈز ٹیسٹ کا پہلا دن آسٹریلیا کے نام رہا جہاں کرس راجرز اور اسٹیون اسمتھ کی شاندار شراکت کی بدولت آسٹریلیا نے پہلے دن ایک وکٹ کے نقصان پر 337 رنز بنا لیے ہیں۔لارڈز میں شروع ہونے والے دوسرے ایشز ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو انگلینڈ کیلئے ڈراوٴنا خواب ثابت ہوا۔

آسٹریلین اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور کرس راجرز نے اپنی ٹیم کو 78 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، وارنر 38 رنز بنانے کے بعد معین علی کی وکٹ بنے۔اس کے بعد راجرز کو کریز پر اسٹیون اسمتھ نے جوائن یا اور دونوں بلے بازوں نے پورا دن انگلش باوٴلرز کی خوب خبر لی۔دونوں کھلاڑیوں نے وکٹ کے چاروں جانب شاندار اسٹروکس کھیلتے ہوئے انگلش کپتان ایلسٹر کک کے تمام حربے ناکام بنا دیے جنہوں نے وکٹ کے حصول کیلئے سات باوٴلرز کا استعمال کیا لیکن ان کی کوئی بھی دونوں بلے بازوں کے سامنے کارگر نہ ثابت ہو سکی۔

(جاری ہے)

دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ کیلئے ناقابل شکست 259 رنز کی شراکت قائم کر کے لارڈز میں دوسری وکٹ ی سب سے بڑی شراکت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔جب پہلے دن کھیل ختم ہوا تو اسکور بورڈ پر ایک وکٹ پر 337 رنز کا مجموعہ میچ پر لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن آسٹریلین برتری کی عکاسی کررہا تھا، اسمتھ 129 اور راجرز 158 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ انگلینڈ فتح حاصل کر کے 1-0 کی برتری حاصل کر لی تھی۔

وقت اشاعت : 17/07/2015 - 13:01:39