نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر انجری کی وجہ سے دورہ زمبابوے اور جنوبی افریقہ سے آؤٹ

منگل 21 جولائی 2015 14:39

نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر انجری کی وجہ سے دورہ زمبابوے اور جنوبی افریقہ سے آؤٹ

ویلنگٹن ۔ 21 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر مچل سینٹنر فٹنس مسائل کی وجہ سے دورہ زمبابوے اور جنوبی افریقہ سے باہر ہوگئے۔ سینٹنر کا ٹریننگ کے دوران انگوٹھا فریکچر ہوگیا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کی سلیکشن کمیٹ نے ان کے متبادل کے طور پر سینٹرل ڈسٹرکٹس کے آل راؤنڈر جارج واکر کو سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

25 سالہ جارج واکر کو فورڈ ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پہلی بار کیوی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، انہوں نے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں 48.90 کی اوسط سے 538 رنز سکور کئے جس میں 194 رنز کی دلکش اننگز بھی شامل ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کو مائیک ہیسن کا کہنا ہے مچل سینٹنر کا ہائی پرفارمنس سینٹر کرائسٹ چرچ میں فیلڈنگ پریکٹس کے دوران انگوٹھا فریکچر ہوگیا ہے، ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور انہیں مکمل طور پر فٹ ہونے میں کافی وقت درکار ہوگا اس لئے وہ آئندہ دورہ زمبابوے اور جنوبی افریقہ میں کیوی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ مچل سینٹر پانچ ون ڈے اور ایک ٹی 20 انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 21/07/2015 - 14:39:20