چیمپئنز فٹبال کپ ، مانچسٹر سٹی نے روما کو دلچسپ مقابلے میں 4-5 سے ہرا دیا

بدھ 22 جولائی 2015 13:19

چیمپئنز فٹبال کپ ، مانچسٹر سٹی نے روما کو دلچسپ مقابلے میں 4-5 سے ہرا دیا

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22جولائی۔2015ء) انٹرنیشنل چیمپئنز فٹبال کپ کے افتتاحی میچ میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے روما کو پنلٹی ککس پر 4 کے مقابلے میں 5 گولز سے ہرا دیا ۔ انٹرنیشنل فٹبال کپ کے افتتاحی میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا ۔

(جاری ہے)

مانچسٹر سٹی کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھیلنے والےمایہ ناز فٹبالر رحیم سٹرلنگ نے کھیل کے تیسرے منٹ میں ہی گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلا دی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ مقررہ وقت تک 2-2 گولز سے برابر رہا جس کے بعد فاتح ٹیم کا فیصلہ کرنے کیلئے پلیئرز کو پنلٹی ککس کیلئے میدان میں اتارا گیا جہاں مانچسٹر سٹی نے حریف ٹیم کیخلاف 4 کے مقابلے میں 5 گولز سے کامیابی حاصل کر لی ۔

وقت اشاعت : 22/07/2015 - 13:19:47