چوتھا ون ڈے،سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کر نیکا فیصلہ

بدھ 22 جولائی 2015 13:40

چوتھا ون ڈے،سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کر نیکا فیصلہ

کولمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22جولائی۔2015ء) پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے چوتھے ون ڈے میں سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کے مطابق وہ آج کا میچ جیتناچاہتے ہیں، پچ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے اور انکی ٹیم بڑا ٹوٹل کرنے کی کوشش کریگی، سری لنکن ٹیم میں دو تبدیلیا ں کی گئی ہیں اور اپل تھرنگا اور تھیسارا پریرا کی جگہ پرینجن اورسرنگا لکمل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم آج کا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنیکی کوشش کریگی۔ گرین شرٹس نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

وقت اشاعت : 22/07/2015 - 13:40:54