آف سپنر پراسپر اتسیا کے الزامات کی تحقیق کیلئے زمبابوین کرکٹ بورڈ نے کمیٹی قائم کردی

بدھ جولائی 14:26

آف سپنر پراسپر اتسیا کے الزامات کی تحقیق کیلئے زمبابوین کرکٹ بورڈ نے ..

ہرارے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22جولائی۔2015ء) زمبابوے کرکٹ کے چیئرمین ولسن مناسے کا کہنا ہے کہ آف سپنر پراسپر اتسیا کی جانب سے بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر الیسٹر کیمبل پر نسلی امتیاز کے الزامات کی تحقیق انکوائری کمیٹی کرے گی۔

(جاری ہے)

پراسپر اتسیا نے الزام عائد کیا تھا کہ الیسٹر کیمبل کا ذاتی ایجنڈا ہے جس کے تحت انہوں نے ورلڈ کپ 2015ء کے دوران انہیں پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہونے دیا۔ پراسپراتسیا کے مطابق کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنے دو سالہ دور میں بھی الیسٹر کیمبل نے سفید فام ایڈمنسٹریٹرز اور کوچز کا تقرر کیا تھا۔ ولسن مناسے کا دعویٰ ہے کہ بورڈ کسی کا چہرہ اور رنگ دیکھ کر معاہدہ یا ملازمت نہیں دیتا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/07/2015 - 14:26:21

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments