مانچسٹریونائیٹڈ کے سابق کوچ الیکس فرگوسن کیریئر کے حوالے سے آپ بیتی شائع کریں گے

بدھ 22 جولائی 2015 14:51

مانچسٹریونائیٹڈ کے سابق کوچ الیکس فرگوسن کیریئر کے حوالے سے آپ بیتی شائع کریں گے

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22جولائی۔2015ء) مانچسٹریونائیٹڈ کے سابق کوچ سرالیکس فرگوسن فٹ بال کیریئر کے حوالے سے جلد اپنی کتاب شائع کریں گے ۔

(جاری ہے)

لیڈنگ کے نام سے شائع ہونے والی کتاب میں فرگوسن کے 27سالہ کیریئر میں ان سے کئے گئے سوال جواب، انٹرویوز اور ان کے کیریئرکے دوران لیڈرشپ کے حوالے سے اتارچڑھائو اور دیگر چیزیں شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ سرالیکس فرگوسن نے 2013ء میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی کوچنگ سے ریٹائرمنٹ لی تھی ۔

وقت اشاعت : 22/07/2015 - 14:51:38