ورلڈ ٹی ٹو ئنٹی کوالیفا ئنگ راؤنڈ میں ہانگ کانگ اور افغانستان کے میچ میں گڑبڑکا شبہ پر آئی سی سی نے تحقیقات کا حکم دیدیا

بدھ 22 جولائی 2015 22:54

ورلڈ ٹی ٹو ئنٹی کوالیفا ئنگ راؤنڈ میں ہانگ کانگ اور افغانستان کے میچ میں گڑبڑکا شبہ پر آئی سی سی نے تحقیقات کا حکم دیدیا

ڈبلن/دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جولائی۔2015ء)ورلڈ ٹی ٹوینٹی کوالیفا ئنگ راؤنڈ میں ہانگ کانگ اور افغانستان کے میچ میں گڑبڑکا شبہ پر آنٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی )نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوینٹی کوالیفا ئنگ راؤنڈ میں ہانگ کانگ اور افغانستان کے میچ کے دوران شرائط کے غیر معمولی طریقے استعمال کر نے پر تحقیقات کا حکم دے دیا،آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ ہانگ کانگ ، افغانستان میچ کی تحقیقات کریگا،منگل کے روز کھیلے گئے میچ میں ایسی ایس یونے میچ کے دوران شرائط کے غیر معمولی طریقے نوٹ کئے،ایسی ایس یومعاملہ کی تحقیقات کیلیے قانونی بیٹنگ ایجنسیزسے بھی بات کریگا۔

واضح رہے کہ ہانگ کانگ نے افغانستان کو 5وکٹ سے شکست دیکر دوسری مر تبہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

وقت اشاعت : 22/07/2015 - 22:54:48