افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ڈبلن میں کھیلے گئے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالی فائر میچ کی تحقیقات کی جائیں گی

جمعرات 23 جولائی 2015 11:52

افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ڈبلن میں کھیلے گئے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالی فائر میچ کی تحقیقات کی جائیں گی

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء)افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ڈبلن میں کھیلے گئے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالی فائر میچ کی تحقیقات کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ای ایس پی این کرک انفو ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی کے انسداد کرپشن اور سیکیورٹی یونٹ (اے سی ایس یو) نے میچ پر لگے سٹہ میں غیر معمولی مماثلت دیکھی ہے۔یونٹ اب بیٹ فیئر سمیت سٹہ بازی کی کئی فرموں سے معلومات حاصل کر کے صورتحال سمجھنے کی کوشش کریگا۔ میچ میں کامیابی کے بعدہانگ کانگ اگلے سال انڈیا میں کھیلے جا رہے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کوالی فائی کر چکا ہے تاہم تحقیقات کی خبر سے ان کی خوشی میں کمی کا امکان ہے۔

وقت اشاعت : 23/07/2015 - 11:52:43