چیمپینز ٹرافی پر نظر ، پاکستان کا ٹرائی اینگولر سیریز میں شرکت نہ کرنے کا امکان

جمعہ 24 جولائی 2015 11:46

چیمپینز ٹرافی پر نظر ، پاکستان کا ٹرائی اینگولر سیریز میں شرکت نہ کرنے کا امکان

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24جولائی۔2015ء) چیمپئنز ٹرافی کی منزل قریب دیکھ کر پاکستان کر کٹ بورڈ کی جانب سے ویسٹ انڈیز بورڈ کو لال جھنڈی دکھانےکا امکان پیدا ہوگیا ہے جبکہ پی سی بی نے زمبابوے میں سہ ملکی سیریز کے بجائے ٹی 20 سیریز کھیلنے پر غور شروع کر دیا ہے ، تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا راستہ صاف ہوتے ہی پاکستان کا ٹرائی اینگولر سیریزمیں شرکت نہ کرنے کا ارادہ کر لیا ہے ، ایم او یو سائن نہ ہونے کی وجہ سے پی سی بی کیلئے ویسٹ انڈیز کو سرخ جھنڈی دکھانے میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان نے سہ ملکی سیریز کے بجائے زمبابوے سے مختصر فارمیٹ کی سیریز کھیلنے پر غور شروع کر دیا ۔ پاکستان نے سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 9 سال بعد ون ڈے سیریز میں شکست دینے کے ساتھ ہی چیمپئنز ٹرافی میں رسائی کا امکان بھی روشن کرلیا ۔ اس تاریخی فتح کے ساتھ گرین شرٹس 8ویں ٹیم کے طور پر انگلینڈ میں 2017ء میں شیڈول چیمپینز ٹرافی کے لئے مضبوط امیدوار ہیں ۔ قومی شاہین عالمی رینکنگ میں 90.4 پوائنٹس کے ساتھ 8ویں اور ویسٹ انڈیز 88.4 پوائنٹس کے ساتھ 9ویں نمبر پر ہے ۔

وقت اشاعت : 24/07/2015 - 11:46:22