پاکستان، زمبابوے، ویسٹ انڈیز کے مابین ٹی ٹونٹی ٹرائی سیریز کا انعقاد مشکلات کا شکار

جمعہ 24 جولائی 2015 14:43

پاکستان، زمبابوے، ویسٹ انڈیز کے مابین ٹی ٹونٹی ٹرائی سیریز کا انعقاد مشکلات کا شکار

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24جولائی۔2015ء) پاکستان، زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹی ٹونٹی ٹرائی سیریز کا انعقاد مشکلات کا شکار نظر آرہا ہے جس کے باعث پاکستان کا دورہ زمبابوے بھی ملتوی ہونے کا آپشن بھی زیر غور آگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان، زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹی ٹونٹی ٹرائی سیریز ختم ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق زمبابوے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کھیلنے میں ہچکچاہٹ کاشکار ہے کیوں اسے اس سیریز سے مالی فوائد حاصل نہیں ہورہے تھے اور وہ اسکی جگہ ٹی ٹونٹی سیریز کروانے کا خواہاں ہے تاکہ اسے کچھ مالی فوائد حاصل ہوسکیں تاہم ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد پاکستان نے ٹرائی سیریز نہ ہونے کی صورت میں سیریز ملتوی کر نے کی تجویز دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے یہ مختصر سیریزمنسوخ ہونے کی صورت میں زمبابوے کو مکمل سیریز کی پیش کش کر دی ہے،رپورٹس کے مطابق مکمل سیریز میں 3ٹیسٹ، 3ون ڈے اور 2ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے اور معاملات طے پانے کی صورت میں پاکستان قریبی دستیاب وقت میں زمبابوے کا دورہ کرے گا۔

وقت اشاعت : 24/07/2015 - 14:43:18